فقر وفاقہ اور تنگ دستی سے نجات کیسے ملے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک صاحب حاضر ہوئے اور کہنے لگے کہ اے اللہ کے رسول! بھوک پیاس اور تنگ دستی نے پریشان کررکھا ہے آپ نے فرمایا کہ اے اللہ کے بندے! تم نے فرشتوں کی نماز اور ساری مخلوق کی جو تسبیح ہے اسے تم نے کیوں چھوڑدیا اسے پڑھو سب بے روزگاری اور فقر وفاقہ دور ہوجائے گا
وہ صاحب سن کر چلے گئے اور ایک عرصے کے بعد حاضر خدمت ہوئے اور کہنے لگے: حضرت ! میرا گھر دولت سے اتنابھر گیاہے کہ رکھنے کی جگہ نہیں ہے وہی تسبیح جو فرشتوں اور دیگر مخلوقات کی آپ نے بتائی تھی میں نے پڑھی تو اللہ نے خوب برکت دی بڑے اچھے لوگ تھے فورا عمل کرتے تھے آیے ہم بھی پڑھیں اور عمل کریں آپ نے فرمایا تھا کہ صبح صادق کے بعد جو اس تسبیح کو ١٠٠ بارپڑھے اس کی تنگ دستی دور ہوگی وہ یہ ہے " سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم وبحمده استغفر الله"
اسکو ١٠٠ مرتبہ فجر کے وقت پڑھیں بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا الیاس صاحب اس کو فجر کی سنت اور فرض کے درمیان پڑھنے کو کہتے تھے اسوہ رسول اکرم اور مدارج النبوۃ میں یہ واقعہ موجود ہے فجر کے بعد اشراق کے وقت بھی پڑھ سکتے ہیں اللہ عمل کی تو فیق دے آمین
افتخار احمد بستوی اکل کوا
Comments
Post a Comment