*مولانا جلال الدین رومی فرماتے ہیں:*
*عام میخوانند ہر دم نامِ پاک*
*ایں اثر نہ کند چوں نبود عشقناک*
*ترجمہ:* عام لوگ تو ہر وقت اللہ تعالی کا نام پاک رٹتے ہیں، (مگر حلق کے اوپر سے، نفع تو یہ بھی دیتا ہے، مگر نفع کامل نہیں ہوتا)۔ لیکن جب یہ ذکر عشق سے بھرا ہوتا ہے تو پورا اثر کرتا ہے۔
*"عشقناک"* یہ مولانا رومی کی خاص لغت ہے، آپ نے خوفناک، غمناک، تشویشناک، درد ناک، اندوہناک، تابناک، افسوسناک، شرمناک، غرض بہت سے ناک سنے ہوں گے، لیکن واہ رے مولانا رومی رحمہ اللہ! کیا لغت بیان فرمائی "عشقناک" بے شک مولانا اس کے مصداق تھے، سراپا عاشقِ حق تھے۔
Comments
Post a Comment