Lesson No: 43
ڈیفی نٹ آرٹیکل (Definite Article) دی The کا استعمال:
ڈیفی نٹ آرٹیکل (The) مختلف جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے ان میں سے کچھ جگہیں درج ذیل ہیں:
1) جب ہم کسی خاص شخص یا خاص شئی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آرٹیکل the کا استعمال کرتے ہیں، جیسے:
The pen you bought is very beautiful.القلم الذي اشتريت جميل جدا
جو قلم آپ نے خریدا وہ بہت خوب صورت ہے۔
(خاص قلم کے بارے میں بات کی جا رہی ہے اس لیے آرٹیکل the کا استعمال کیا گیا)
I am going to the park. انا ذاهب الى الحديقة
میں پارک جا رہا ہوں۔ (خاص پارک)
2) جب اسم واحد کو پوری نوع اور جنس کی نمائندگی کے لیے استعمال کیا جائے تو آرٹیکل the کا استعمال کرتے ہیں،جیسے:
The cow is a useful animal. البقرة حيوان نافع.
گائے ایک مفید جانور ہے۔
(یہاں ایک گائے مراد نہیں ہے بل کہ گائے کی پوریجنس مراد ہے)
The rose is beautiful flower. الورد زهر جميل.
گلاب ایک خوبصورت پھول ہوتا ہے۔ (جنس گلاب)
3) آرٹیکل the کا استعمال اپنی نوعیت کی منفرد چیزوں کے نام سے پہلے استعمال کیا جاتا ہے،جیسے:
The sun سورج الشمس , the sky السماءآسمان , the earthزمین الارض , the ocean سمندر، البحر،
(یہ سب چیزیں اپنے آپ میں منفرد اور یونیک ہیں اس لیے آرٹیکل the کا استعمال کیا گیا)
4) صفت کے تفضیلی درجے کے ساتھ بھی آرٹیکلthe کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:
This is the best book of grammar. هذا احسن كتاب للقواعد
یہ گرامر کی سب سے اچھی کتاب ہے۔
بیسٹ Best کے ساتھ آرٹیکل the کا استعمال ہوا کیوں کہ بیسٹ Best یہ گڈ good کا تفضیلی درجہ ہے۔
It was the darkest night today.
آج سب سے تاریک رات تھی۔
ڈارکیسٹ darkest بھی ڈارک dark کا تفضیلی درجہ ہے۔
نوٹ: بقیہ حصہ ان شاءاللہ اگلے سبق میں پوسٹ کیا جائے گا۔
_____
Comments
Post a Comment