عمل ایک ، انعام تین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہ رب العزت کی اہم ترین عبادت نماز ہے،جسے فجر ،ظہر ،عصر،مغرب اور عشاء کے نام سے جانا جاتاہے، ہر نماز کے فرض سے پہلے یا بعد میں کچھ رکعتیں سنت ہیں جن کی بڑی فضیلتیں ہیں
صرف فجر کے فرض سے پہلے کی سنت کی فضیلت یہ ہے کہ اگر اسے گھر میں پڑھ کر مسجد میں جائیں تو اللہ رب العزت تین انعامات سے نوازا کرتے ہیں
1) اس کی روزی کشادہ کردیتے ہیں حلال کمائی میں خوب برکت ہوتی ہے
2) اس کے گھریلو جھگڑوں کو ختم کردیتے ہیں ،آپسی تناؤ کی شدت کو نرمی و خوش مزاجی میں بدل دیتے ہیں۔
3) اس کا ایمان پر خاتمہ مقدر ہوتا ہے
کہ مرتے وقت زبان پر کلمہ لا الہ الااللہ اللہ جاری ہوتا ہے اور جس شخص کی زبان پر مرتے وقت کلمہ جاری ہو اس کے لیے جنت الفردوس کی بشارت ہے۔
حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ عليه سے ایک شخص نےدریافت کیا که خاتمہ بالایمان ہونے کا کوئی کامیاب نسخہ بتلادیجیے تو آپ نے فرمایا" مراقی الفلاح" جو فقہ حنفی کی مشہور و معروف اور متداول کتاب هے اس میں ایک حدیث شریف ہے.
"قال النبی ﷺ :"من صلی رکعتیي الفجر ای سنة في بیت یوسع له في رزقه ویقل المنازع بینه وبین أهله ویختم له بالإیمان " أو کما قال النبی ﷺ:
نبي اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایاکه جو شخص فجر کی دو رکعت سنت گھر میں پڑهے (بھر فرض کی ادائیگی کے لیے مسجد میں آئے)تو اس کے رزق میں وسعت کردی جائےگی اور اس کے اور اس کے گھر والوں میں منازعات (جھگڑے) کم ہوجائیں گے اور اس کا خاتمه ایمان پر هوگا۔
مراقی الفلاح میں موجود اس حدیثِ نبوی میں فجر کی سنت گھر پر پڑھنے کی تینوں فضیلتیں مذکور جسے حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی علیہ الرحمہ نے دریافت کرنے والے شخص کے جواب میں ذکر فرمایا۔
اللہ رب العزت ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے! آمین یارب العالمین
وصلی اللہ علی النبی الکریم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افتخار احمد بستوی اکل کوا مہاراشٹر
23/شوال المکرم 1442 ھ
یا اللہ مرتے وقت ہم سب کی زبان پر کلمہ جاری رکھ
ReplyDelete