آہ! حضرت مفتی رفیع عثمانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ رب العزت کا حکم آگیا اور دنیا کی عظیم الشان دینی وملی شخصیت مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد رفیع عثمانی صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے 18/نومبر 2022 کی شب میں دیر گئے رات اپنی جان
جاں آفریں کے سپرد کر دی ۔انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
آپ کی پیدائش ہندوستان کے صوبہ یوپی کے مردم خیز قصبہ دیوبند میں ہوئی، 15 پارے یہیں دیوبند میں حفظ کیا ،پھر گھر والوں ساتھ ہجرت کرکے پاکستان چلے گئے ۔
پھر اخیر عمر تک پاکستان میں ہی رہے درس نظامی کی تکمیل اور تدریسی خدمات دارالعلوم کراچی میں رندگی کی آخر ی گھڑیوں تک سر انجام دیتے رہے، دنیا کے بیشتر ممالک بل کہ بیشتر براعظموں کاسفر فرمایا اور ایک خلقت کو اپنے وجود مسعود سے فائدہ پہنچا کر پورے عالمِ اسلام کو رنجور و آبدیدہ چھوڑ کر ،ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو کر چل دیے۔
کہہ رہی ہیں درد میں ڈوبی فضائیں الوداع
چار سو چھائی ہیں اشکوں کی گھٹائیں الوداع
یہ درو دیوار،یہ صحن چمن،یہ رونقیں
کس طرح تیری رفاقت کو بھلائیں الوداع
دیکھ کس چاہت سے لب بستہ سب تیرے لیے
ساتھ لے جانا،یہ اپنوں کی دعائیں الوداع
آپ کے انمٹ نقوش آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہیں، اللہ ربّ العزت سے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ حضرت مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی بال بال مغفرت فرمائے اعلی علیین میں جگہ مرحمت فرمایے
آپ چھوٹے بھائی مفتی محمد تقی عثمانی اور دیگر تمام اہلِ خانہ و پس ماندگان کو اللہ صبر جمیل عطا فرمائے آمین
سورہ اخلاص اور اعمال صالحہ کے ذریعے ہم آپ کی خدمت میں ثواب کا نذرانہ پیش کر تے ہیں اور کہتے ہیں کہ
آسماں ان کی لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افتخار احمد قاسمی بستوی استاذ جامعہ اسلامیہ اکل کوا مہاراشٹر
Comments
Post a Comment