واضح رہے کہ اگر کسی شخص کو کسی عذر کی وجہ سے ماہر طبیب نماز میں جھکنے اور رکوع سجدہ کرنے سے منع کرے تو ایسی صورت میں اس مریض کے لئے اپنے عذر تک بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھنا جائز ہے،اور اشارہ سے نماز پڑھنے میں زمین پر بیٹھ کر اور کرسی پر بیٹھ کر دونوں طرح سے نماز پڑھنا جائزہے، البتہ زمین پر بیٹھنے کی قدرت ہو تو زمین پر بیٹھ کر اشارہ سے سجدہ کر کے نماز ادا کرنا زیادہ بہتر اور افضل ہوگا؛ کیوں کہ زمین پر بیٹھ کر سجدے کا اشارہ، حقیقی سجدے کے زیادہ مشابہ اور قریب ہے،اور اشارے سےسجدہ کرنے کی صورت میں رکوع کی بہ نسبت کچھ زیادہ جھکنا ہو گا۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 97):
Comments
Post a Comment