انگوٹھی کا استعمال

 

جواب

عورتوں کے لیے سونے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے،  اور ان کے لیے انگوٹھی میں سونے یا چاندی کی کوئی خاص مقدار متعین نہیں ہے۔ مردوں کے لیے سونے کی انگوٹھی پہننا حرام ہے، اور صرف ایک مثقال  سے کم  وزن چاندی کی انگوٹھی مردوں کے لیے حلال اور جائز ہے۔ایک مثقال  ساڑھے چار ماشے  یعنی۴گرام،۳۷۴ملی گرام (4.374 gm) ہوتا ہے۔ 

روایت میں آتا ہے کہ ایک  شخص نے دریافت کیاکہ یارسول اللہ! میں کس دھات کی انگوٹھی پہنوں؟تو آپ نے فرمایا: چاندی کی، مگر ایک مثقال تک اس کا وزن نہ پہونچے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 358)

Comments