سبق نمبر : 22
Lesson No. 22
1: اب تک ہم نے زمانہ حال اور زمانہ ماضی کی چار چار اقسام پڑھیں اور ان کےجملے بنائے
اب ہم مستقبل (Future) کی بحث شروع کرتے ہیں۔
زمانہ مستقبل (Future) کی بھی حال اور ماضی کی طرح چار قسمیں ہیں:
1: Simple future
2: Future Continuous
3: Future perfect
4: Future Perfect Continuous
یہاں ہم سب سے پہلی قسم سمپل فیوچر (Simple Future) پڑھیں گے۔
اس میں زمانہ مستقبل (Future)میں ہونے والی اور پیش آنے والی چیزوں کو بتایا جاتا ہے۔
فارمولہ :
Sub+will/Shall+verb
جیسے :
I will go. I shall go. سأذهب
اس جملے میں آئی سبجیکٹ ہے، ول (Will) معاون فعل ہے اور گو (Go) عام فعل ہے۔
اب ہم نیچے سمپل فیوچر Simple Future))کے چھ جملے مع ترجمہ لکھتے ہیں انھیں زبانی یاد کر لیں:
(I, We, You, He, She, It, They, Ahmad)
I will go.أنا سأذهب
میں جاؤں گا
I will not go.انا سوف لا أذهب
میں نہیں جاؤں گا
Will I go?هل سأذهب
کیا میں جاؤں گا؟
Will I not go?هل سوف لا أذهب
کیا میں نہیں جاؤں گا؟
Why will I go? لماذا سوف اذهب
میں کیوں جاؤں گا؟
Why will I not go? لماذا سوف لاأذهب
میں کیوں نہیں جاؤں گا؟
2:یاد اور مشق کرنے کے لیے افعال:
Sneeze, sneezed, sneezed
چھینکنا: العطس
Deceive, deceived, deceived
دھوکا دینا: المخادعة والخداع
Tweet, tweeted, tweeted
چوں چوں کرنا، چہچہانا: التغرد والسقسقة
Report, reported, reportedابلاغ, اعلام
بیان کرنا ،اطلاع دینا، شکایت کرنا
Book, booked, bookedالحجز ،التسجيل
نشست محفوظ کرنا، درج کرنا،
---------------
تمرین:
درج ذیل جملوں کی انگلش بناؤ
لماذا ذهب أحمد ؟۱: احمد کیوں گیا ؟
كانت نوبة لعبكم قد تمت۲: تم کھیل چکے تھے
لماذا كانوا يرقدون؟۳: وہ سب کیوں سو رہے تھے؟
لماذا لم يقف القطار؟۴: ٹرین کیوں نہیں رکی؟
كان اعترى حامدا النسيان۵: حامد بھول چکا تھا
لماذا كنتم تستمرون في اللعب؟۶: تم سب کیوں کھیلتے رہے تھے؟
هل كنت تكتب؟۷: کیا تم لکھ رہے تھے؟
هل كان تم شراؤك؟۸: کیا تم خرید چکے تھے؟
لماذا بعت؟۹: تم نے کیوں بیچا؟
كنت أفكر.۱۰: میں سوچ رہا تھا
Comments
Post a Comment