باسمہ تعالیٰ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا نور عالم خلیل امینی اللہ کو پیارے ہوگئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افتخار احمد بستوی اکل کوا
اللہ رب العزت استاذ گرامی حضرت مولانا نور عالم خلیل امینی استاذ ادب دارالعلوم دیوبند کی بال بال مغفرت فرمائے آمین
آج 20/رمضان 1442 مطابق 3/ مئی2021 بہ وقت سحر تقریبا3 بج کر 15 منٹ پر اللہ کو پیارے ہوگئے اور لاکھوں چاہنے والے شاگردوں اور دل نچھاور کرنے والوں کو روتا بلکتا چھوڑ گئے
"ان لله ما أخذ ،وله ما أعطى، وكل عنده باجل مسمى فلتصبر ولتحتسب"
آپ کی وفات جہاں امت کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے وہیں دارالعلوم دیوبند کے لیے بھی ایک ناقابل اندمال زخم ہے ہم آپ کے اہل خانہ اور پس ماندگان کو جہاں تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہیں وہیں دارالعلوم دیوبند اور وابستگان دارالعلوم دیوبند کےلئے صبر وتسلی کی دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت الاستاذ کے خوشہ چینوں کو آپ کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے اور آپ کا فیض تادیر اس عالم فانی میں جاری وساری رکھے۔
الداعی دارالعلوم دیوبند عربی زبان کے نادر مجلے کے ذریعے آپ نے عالم عرب وعجم میں صیانت دین ،جامعیت علم وعمل ،اخلاص واتباع کی وہ خدمت انجام دی ہے اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی امام محمد قاسم نانوتوی مولانا رشید احمد گنگوہی اور حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کی تشریح کردہ جامعیت وتکمیل دین کو عربی زبان میں جس خوبی کے ساتھ پیش کیا ہے بالفاظِ دیگر جس کو "دیوبندیت" اور " دیوبندی مسلک" کہتے ہیں وہ آپ کی سب سے بڑی خدمت ہے جو آپ کی مغفرت و بخشش کے لیے توقع بل کہ یقین ہے کہ انشاء اللہ کافی ہے۔
آپ سے فیض یافتہ شاگردوں کی ایک بڑی ٹیم ہے جو جامع اور مکمل دین کو عربی زبان میں پیش کرنے والے مشن کو آگے بڑھاکر آپ کی نیکیوں کے ذخیرے میں اضافہ کرتی رہےگی۔
اللہ آپ کو بہشت بریں میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے آمین یارب العالمین سورہ اخلاص 3 بار پڑھ کر فوری طور پر حضرت الاستاذ کے لیے ایصال ثواب فرمادیں جزاکم اللہ
وصلی اللہ علی النبی الکریم
آمین
Comments
Post a Comment